Search

Sunday, April 27, 2014

"را"، ایم آئی 6 اور سی آئی اے جیو کو بچانے میدان میں کود پڑیں۔ جیو کے مالکان کی اصلیت دن بہ دن سامنے آ رہی ہے۔

را"، ایم آئی 6 اور سی آئی اے جیو کو بچانے میدان میں کود پڑیں۔ جیو کے مالکان کی اصلیت دن بہ دن سامنے آ رہی ہے۔"
"را" ایم آئی 6 اور سی آئی اے کے اندرونی ذرائع جیو کے انجام پر پریشان- لندن، نیویارک اور دہلی میں جیو کے حق میں مظاہرے کرنے کے لیے "را" ایم آئی 6 اور سی آئی اے میدان میں کود پڑیں- فریڈم آف سپیچ کے نام پر جیو کے ہینڈلرز کا نیا ڈرامہ ایک دو دن میں سامنے آنے والا ہے۔
سالوں سے جیو بیرونی ممالک کے ایجنڈے پر پاکستان، پاکستان آرمڈ فورسز اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث رہا ہے- امن کی آشا کے نام پر انڈین پیسہ لانا ہو، سیفما نامی فراڈ میڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی ہو، انڈین فحش ڈراموں اور فلموں کا معاملہ ہو،لال مسجد پر حملہ کے لیے ہوا دینا ہو، بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کو انڈین ایجنسیوں کے راستے دکھانا ہو، کرنل امام یا خالد خواجہ کا معاملہ ہو، طالبان کو آرمڈ فورسز کے حساس مقامات پر حملوں میں لائیو معلومات پہنچانا ہو حتی کہ تمام طالبان عناصرکا ڈائریکٹ جیو کو فون کالز پر معلومات پہنچانا اور حامد میر جیسے منافق لوگوں سے حساس معلومات لیتے رہنا ایسے معاملات تھے کہ جن کو درگور کرنا مشکل تھا لیکن کیونکہ پاکستانی حکومتیں بیرونی دباو میں کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے یا جیو کے خلاف ایکشن لینے سے کتراتی رہی ہیں اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب جیو نے 50 ملین ڈالر لے کر ڈائریکٹ آرمڈ فورسز اور آئی ایس آئی پر حملوں کا آغاز کر دیا جو جیو کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو رہا ہے تو "را" ایم آئی 6 اور سی آئی اے پریشان ہیں۔ "را" ایم آئی 6 اور سی آئی اے اس لیے بھی پریشان ہیں کہ وہ پاکستان، پاکستان آرمڈ فورسز اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث اپنے ایک بہت بڑے اتحادی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-
پاکستان میں اندرونی ذرائع کے مطابق میر صاحبان اپنا انجام دیکھ کر آرمڈ فورسز اور آئی ایس آئی سے معافی کے خواستگار ہیں اور کچھ ذرائع سے معافی کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جو کہ پاکستان کے محافظوں کو قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بعید نہیں کہ جیو معافی ملنے پر پھر سے ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر ناچنا شروع کر دے اور ملک کو اور بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے۔ اب ملک دشمن جیو کا آخری انجام اس کا بند ہونا ہی ظاہر ہے-


No comments:

Post a Comment

ads