معدے کی جلن سے نجات پانے کے لیے آزمودہ قدرتی نسخے
-1 سینے کی جلن کو روکنے کے لئے ایک چمچ بیکنگ سوڈا تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ اس میں 7.0 سے زائد P+Hہوتی ہے جو کہ فوری چور پر معدے کی تیزابیت کو روکتی ہے۔
-2 کوارگندل یا گھیکوار کا آدھا کپ جوس ٹھنڈا کرکے کھانے سے قبل پی لیں، یہ معدے میں پیدا ہونے والی گرمی کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی معدے میں یا سینے میں جلن کا احساس ہو فوری طور پر کوار گندل کا آدھا پیالہ جوس پی لیں۔
-3 سینے کی جلن اور معدے کو تیزابیت کے اثرات سے بچانے کا سادہ طریقہ ہے کہ چیونگم چبائیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک چیونگم چبائی جائے تو تیزابیت پیدا نہیں ہوتی، اس سے منہ میں تھوک کا بہاﺅ بڑھتا ہے جو کہ ایسو یگس تک آنے والی گیس کو صاف کرکے سینے کو جلن سے بچاتا ہے۔
-4 سیدھا لیٹیں تو بھی تیزابیت نہیں ہوتی، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کشش ثقل کی وجہ سے معدے کی تہہ میوکس حلق کو آتی ہے تو کھانسی کا دورہ پڑتا ہے لیکن اگر آپ سیدھے لیٹتے ہیں تو اس سے میوکس کے اوپر آنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کھانسی کا دورہ پڑ جاتا ہے جس سے تیزابیت بڑھتی ہے لہٰذا کھانسی روکنا ہوگی اور اس کے لئے ایک طریقہ یہ ہے کہ سیدھا لیٹ جائیں۔
-5 خوراک کا چارٹ اور ٹائم ٹیبل بنائیں۔ یہ دیکھیں کہ کب کھانا ہے کہ کتنا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے۔ جن اشیاءمیں تیزابیت کی بہتات ہوتی ہے اس سے اجتناب کریں۔ جیسے ٹماٹروں میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے، بستر میں جانے سے 3 سے 4 گھنٹے قبل کھانا کھالیا کریں۔
-6 لوہے کو لوہا کاٹتا ہے اسی طرح اگر تیزابیت کو روکنا ہے تو پھر سیب کا سرکہ استعمال کریں اور فوری ریلیف سے مستفید ہوں۔
-7 تیزابیت کے خاتمے کا ایک حل یہ بھی ہے کہ فوری طور پر کیلا یا سیب کھالیں۔
-8 کھانا کھانے سے 20 منٹ قبل چائے کا ایک کپ آپ کو تیزابیت سے بچاسکتا ہے۔
-9 سبزیوں اور گوشت کے علاوہ دیگر ڈشز میں ادرک ضرور شامل کریں۔ یہ تیزابیت کے خلاف قدرتی ٹانک ہے۔
-10 وزن کرم کریں، کم کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔
No comments:
Post a Comment