Search

Monday, February 24, 2014

Hasan Nisar Declares Largest Human Flag Record a “NOTANKI” & Compares it with funny incident

سب سے بڑا انسانی پرچم احمقانہ قسم کا ریکارڈ ہے، ایسے کام کرو جس سے پرچم سربلند ہو۔کوئی ڈھنگ کی فیلڈ میں ریکارڈ بناؤ - ایک آدمی نے بادشاہ سے کہا کہ وہ کالے کمرے میں آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر، کالا دھاکہ کالی سوئی میں 500 بار بھی ڈالے تو مس نہیں ہوگا، بادشاہ نے کہا کہ یہ تو ممکن ہی نہیں، اس آدمی نے کہا کہ آزما کردیکھ لیں، اس آدمی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سو ڈیڑھ سو بار دھاگہ گزارا، بادشاہ بہت خوش ہوا -
اگلے دن بادشاہ نے اسے بلایا اور حکم دیا کہ اسے دس بیس ہزار اشرفیاں انعام دو، انعام لیکر وہ بندہ جانے ہی لگا تھا کہ بادشاہ نے اس بندے کو روک لیا اور اپنے بندوں کو کہا کہ اس کو لٹالو اور دس ہزار چھتر بھی مارو - وہ بندہ روپڑا اور بادشاہ سے کہا کہ بادشاہ سلامت آپ نے ابھی انعام دیا ہے - بادشاہ نے کہا کہ انعام اسلئے دیا کہ تم نے مہارت حاصل کی، اب تمہیں چھتر اس لئے مارے جائیں گے کہ تم نے کس فضول کام میں مہارت حاصل کی :- حسن نثار
 
Hasan Nisar Declares Largest Human Flag Record a “NOTANKI” & Compares it with funny incident



Hasan Nisar Declares Largest Human Flag Record... by amanasif737

No comments:

Post a Comment

ads